• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شو آف ہینڈز سے سینیٹ انتخابات میں شفافیت ممکن ہو سکے گی، عمران خان

وزیر اعطم عمران خان نے کہا ہی کہ شو آف ہینڈز سے سینیٹ کے انتخابی عمل میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

ترجمان سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان سے قائدِ ایوان سینیٹ ڈاکٹر شہزاد وسیم نے ملاقات کی۔ 


اس موقع پر ایوانِ بالا میں شو آف ہینڈز سے انتخابات اور  قانون سازی میں سینیٹ کے کلیدی کردار اور اس کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال  کیا گیا۔ 

وزیر اعطم نے کہا کہ شو آف ہینڈز سےانتخابی عمل میں شفافیت اور ہارس ٹریڈنگ کی روک تھام ممکن ہو سکے گی۔

تازہ ترین