• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی کابینہ فائنل کرلی

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی نئی کابینہ کے وزراء کی فہرست تشکیل دے دی۔

گلگت بلتستان میں تحریک انصاف کی پہلی حکومت بننے جاری ہے، خالد خورشید کو وزیراعلیٰ نامزد کیا گیا ہے۔

حکومت سازی کے معاملے پر وزیراعظم نے وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور سیف اللّٰہ نیازی سے مشاورت کے بعد گلگت بلتستان کی کابینہ فائنل کرلی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی دوڑ میں فتح اللّٰہ خان کو پی ٹی آئی حکومت میں پلاننگ، ڈیولپمنٹ اور اطلاعات کی اہم وزارتیں دی جائیں گی۔

جی بی کی نئی کابینہ میں وزیر سلیم کو وزارت ورکس اور راجہ ذکریا کو محکمہ جنگلات دی جائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی تشکیل کردہ فہرست میں اعظم خان کو وزارت تعلیم، گلبر خان کو وزارت صحت دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق شمس لون کو وزارت خوراک، مشتاق حسین کو وزارت پانی و بجلی دی جائے گی۔

عبدالحمید کو وزارت لوکل گورنمنٹ، کاظم محسن کو وزارت زراعت جبکہ راجا ناصر عباس کو وزارت سیاحت کے قلمدان سپرد کیے جاسکتے ہیں۔

تازہ ترین