• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دفاع پاکستان میں پی او ایف ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہی ہے، آرمی چیف


آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاعِ پاکستان میں پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاکستان آرڈیننس فیکٹریز واہ کا دورہ کیا۔ آرمی چیف کو پی او ایف کےمختلف پیداواری یونٹس کی کارکردگی پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر حاصل شدہ اہداف اور مستقبل کے منصوبوں پر غور کیا گیا۔  

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ بریفنگ میں جدید اور کم خرچ پائیدار پروڈکشن پر غور کیا گیا۔ مسلح افواج کی آپریشنل ضروریات کے تناظر میں جدید ٹیکنالوجی کے حصول پر غور کیا گیا۔ 

آرمی چیف کو برآمدات کے بین الاقوامی منصوبوں کیلئے پی او ایف کی کوششوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔


آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نئے تیار کیے گئے دفاعی ساز و سامان کے ڈسپلے لاؤنج کا دورہ کیا۔ آرمی چیف نے پیداوار کو بڑھانے میں پی او ایف انتظامیہ و عملےکی لگن کی تعریف کی۔ 

آرمی چیف نے کہا کہ دفاعی پیداوار میں خود انحصاری میدان جنگ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اہم ہے۔ اور دفاع پاکستان میں پی او ایف مسلح افواج کی ریڑھ کی ہڈی کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہے۔

تازہ ترین