• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ترقی اور استحکام پاکستان کی خوشحالی کے لئے اہم ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ترقی اور استحکام پاکستان کی خوشحالی کے لیے بہت اہم ہے۔ پاکستان کا امن اور خوشحالی جمہوریت سے وابستگی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ان خیالات کا اظہار کوئٹہ کے دورے پر قومی سلامتی سے متعلق ورکشاپ سے خطاب میں کیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ورکشاپ بلوچستان کا مقصد قومی سلامتی کے اہم امور اور بروقت فیصلہ سازی، قومی سلامتی کے نظام پر شرکاء کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔


انہوں نے دوران خطاب سیکیورٹی کی صورتحال پر روشنی ڈالی اور پاک، افغان اور پاک ایران بارڈر پر لگائی گئی باڑ کی اہمیت اجاگر کی۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز نے بلوچستان کی ترقی کے لیے کوششیں مربوط کردی ہیں۔

آرمی چیف نے صوبے میں تعینات سکیورٹی آپریٹس، کوئٹہ سیف سٹی پراجیکٹ جیسے اقدامات پر بات کی اور کہا کہ ان منصوبوں سے بلوچستان کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے میں دہشت گردی کو ہوا دینے اور افراتفری پھیلانےکی ناپاک کوششیں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

آرمی چیف نےاس موقع پر اسکول آف انفنٹری اور ٹیکٹکس (ایس آئی اینڈ ٹی) کا دورہ کیا۔

تازہ ترین