لاہور (نمائندہ جنگ)احتساب عدالت لاہور نے منی لانڈرنگ ریفرنس کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا عدالت نے تحریری حکم نامے میں عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی ،رابعہ عمران اور سلیمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا ۔عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بچوں کا ٹرائل علحدہ کرنے کا حکم دے دیا۔احتساب عدالت کے ایڈمن جج جواد الحسن نے بارہ صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا ۔عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سی آر پی سی کے سیکشن 512 کے تحت چھ ملزمان کا علحدہ سے ٹرائل کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے شہباز شریف کی بیٹی اور بیٹے کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دے دیا ۔حکم دیا۔عدالت نے ڈی جی نیب لاہور کو پایچ اشتہاری ملزمان کی جائیدادوں کو قرق کرنے کا حکم دیا۔