• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ مریم نفیس کورونا وائرس میں مبتلا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نئی اُبھرتی ہوئی خوبرو اداکارہ مریم نفیس کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔

اس حوالے سے مریم نفیس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی سیفلی پوسٹ کی ہے جو اُنہوں نے آئسولیشن کے دوران لی۔


انسٹاگرام پر سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے مریم نفیس نے کیپشن میں لکھا کہ ’میں آپ سب کو آئسولیشن سے سلام بھیج رہی ہوں کیونکہ میں بدقسمتی سے عالمی وباء کورونا وائرس کی دوسری لہر کا شکار ہوگئی ہوں۔‘

مریم نفیس نے کہا کہ ’مجھے کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہوئیں جس کے بعد میں نے اپنا کورونا ٹیسٹ کروایا اور اُس کے نتائج مثبت آئے ہیں۔‘

خوبرو اداکارہ نے مداحوں سے دُعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’میری جلد صحت یابی کے لیے دُعا کریں۔‘

اُنہوں نے اپنے چاہنے والوں کو کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ’براہِ کرم ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کا خیال رکھیں، خود بھی محفوظ رہیں اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو بھی اس وائرس سے بچائیں۔‘

مریم نفیس کی پوسٹ پر بڑی تعداد میں مداحوں کی جانب سے اُن کے لیے دُعائیہ پیغامات بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 89 ہزار 311 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 7 ہزار 897 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین