نیوزی لینڈ میں موجود قومی کرکٹ اسکواڈ کی آئسولیشن میں نرمی کر دی گئی، قومی اسکواڈ کو دوبارہ چہل قدمی کی اجازت مل گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق جن کرکٹ اسکواڈ ممبرز کے 2 کورونا وائرس کے ٹیسٹ منفی آچکے ہیں انہیں چہل قدمی کی اجازت دی گئی ہے اور اس ضمن میں اسپورٹ اسٹاف اور کھلاڑی اپنے گروپ میں مقررہ اوقات میں چہل قدمی کر سکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ کے اراکین ہوٹل سے متصل گراؤنڈ میں چہل قدمی کریں گے جبکہ قومی اسکواڈ ممبرز بالکونیز سے آپس میں گفتگو بھی کرسکتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹ نیوزی لینڈ سے قومی کھلاڑیوں کی ٹریننگ جلد کھولنے کی بھی درخواست کی ہے۔
واضح رہے کہ قومی کرکٹ اسکواڈ کا اب اگلا کورونا وائرس ٹیسٹ 30 نومبر کو ہوگا۔