• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ: پاکستانی اسکواڈ پریشان، مزید کورونا وائرس کے کیسز آنے کا خدشہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی کرکٹ اسکواڈ کے ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کے سیمپلز کی ری ٹیسٹنگ کرا لی اور تمام 55 افراد کی رپورٹس منفی آئی ہیں۔

پی سی بی اور اسکواڈ کے ارکان کرائسٹ چرچ میں ہونے والی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کے بعد پریشانی کا شکار تھے، جنہیں مزید کیسز سامنے آنے کا خدشہ ہے۔

پی سی بی نے مینٹل ہیلتھ کے خدشات کے پیش ماہر نفسیات کی خدمات حاصل کرنے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق قومی کرکٹ اسکواڈ کے 55 میں کوئی کھلاڑی نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کوویڈ پازیٹو نہیں تھا۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام 55 ارکان کی ری ٹیسٹینگ کرائی گئی جو ایک بار پھر منفی آئی ہے، لیکن کھلاڑی نیوزی لینڈ کی طویل مسافت کے دوران وائرس کا شکار ہو ئے۔

قومی اسکواڈ کو 4 ائیر پورٹس کے نان بائیو سیکور ببل ماحول سے گزرنا پڑا، خدشہ ہے کہ اسکواڈ کے 6 اراکین اس دوران وائرس کا شکار ہو ئے ہیں۔

پاکستان اسکواڈ کی آج بھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ ہوئی، اس خدشے کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ کنٹیکٹ ہونے کی وجہ سے مزید افراد کے ٹیسٹ بھی مثبت آ سکتے ہیں۔

کرائسٹ چرچ میں قرنطینہ سے پریشان اسکواڈ کو مختصر وقت کے لیے واک کرنے کی اجازت دی گئی ہے، بعض کرکٹرز اور مینجمنٹ کے اراکین نے واک کی، ہلکی بارش کی وجہ سے زیادہ تر واک نہ کر سکے۔

اسکواڈ کے اراکین کمروں میں ویسٹ انڈیز نیوزی لینڈ کے درمیان میچ دیکھا۔

تازہ ترین