یورپ بھر میں کورونا وائرس کے کیسز ایک کروڑ 76 لاکھ سے زائد ہوگئے جبکہ کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 لاکھ سے تجاوز کرگئیں۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق براعظم میں مجموعی کیسز میں سے صرف 36 ہزار 147 گزشتہ ہفتے رپورٹ ہوئے۔
لاطینی امریکا، کیریبیئن ریجن کے بعد یورپ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق یورپی ممالک میں ہونے والی اموات کی دوتہائی اموات برطانیہ میں ہوئیں۔
یورپی ملکوں میں کورونا سے ہونے والی اموات کے اعتبار سے برطانیہ میں 57 ہزار، اٹلی میں 53 ہزار، فرانس میں 51 ہزار، اسپین میں 44 ہزار اور روس میں 39 ہزار سے زائد اموات ہوئی ہیں۔