• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس سے دنیا کے ڈیڑھ ارب طالب علموں کی تعلیم متاثر، یورپی یونین

کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر میں اس وقت ڈیڑھ ارب طالب علموں کی پڑھائی متاثر ہو رہی ہے۔ 

یہ بات یورپین یونین کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں بتائی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ پڑھائی دو طرح سے متاثر ہو رہی ہے۔ ایک تو یہ کہ کورونا وائرس کے سبب تعلیمی ادارے بند ہیں۔


دوسری وجہ یہ ہے کہ ہر تین میں سے ایک طالب علم کو گھر سے آن لائن پڑھائی کا کوئی ذریعہ دستیاب نہیں۔ ایسے طالب علموں کی تعداد تقریباً 460 ملین ہے۔

اس اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ اس وبائی سال نے ہمیشہ سے بڑھ کر اس بات کو ثابت کیا ہے کہ کیسے کوئی بحران بچوں کی زندگی کو متاثر کر سکتا ہے۔ اس سے قطع نظر کہ وہ کس ملک کے شہری ہیں۔

تازہ ترین