• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کہنا جلسوں سے کورونا نہیں پھیلتا احمقانہ بات ہے، فواد چودھری


وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ این سی او سی اور این سی سی کا فیصلہ ہے کہ جلسوں اور اجتماعات پر پابندی لگائی جائے، وزیراعظم تو کسی قسم کا رخنہ ڈالنے کی حمایت میں نہیں ہیں۔

پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ یہ کہنا کہ جلسوں سے کورونا نہیں پھیلتا احمقانہ بات ہے۔

دوسری جانب سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ حکومت کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتی، اپوزیشن کے جلسوں سے حکومت کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن کا پلان بی اور سی کوئی حیثیت نہیں رکھتا، ملتان کے عوام ان کو خود مسترد کریں گے۔

تازہ ترین