آپ آف لائن ہیں
جمعہ یکم جمادی الثانی 1442ھ15؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

پنجاب میں ’ویمن سیفٹی ایپ‘ متعارف

حکومتِ پنجاب کی جانب سے ملک میں خواتین کے خلاف ہراسانی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اقدامات کرتے ہوئے آئی جی پولیس کے تعاون سے موبائل پر ویمن سیفٹی ایپ متعارف کرا دی گئی ہے۔

خواتین میں بڑھتے ہوئے ہراسگی کے واقعات کے بعد آئی جی پنجاب نے حکومت کے تعاون سے خواتین کے تحفظ کے نام سے ایپلیکشن متعارف کرائی گئی ہے۔

ویمن سیفٹی اپلیکشن کو متعارف کرانے کے لیے ضلع بھر میں ضلعی پولیس کی طرف سے آگاہی سمینار بھی کروائے جا رہے ہیں۔

خواتین کے تحفظ کے لیے بنائی جانے والی موبائل اپلیکشن کے انسٹالیشن کے بعد صرف ایک کلک سے پولیس، ہائی وئے پولیس، خاتون کے قریبی عزیز سمیت دیگر اداروں کو ایمرجنسی الرٹ کا مسیج اور لوکیشن چلی جاتی ہے۔

ویمن سیفٹی ایپلیکشن کے بعد خواتین خود کو اپنے کام کی جگہ، گھروں اور سفر میں محفوظ تصور کر رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید