پاکستان میڈیکل کمیشن کے تحت میڈیکل اور ڈینٹل اداروں میں داخلوں کے لیے آج ٹیسٹ لیا گیا۔
کراچی میں رعنا لیاقت علی کالج، جناح ویمن یونیورسٹی، ڈی جے کالج سمیت دیگر اداروں میں یہ داخلہ ٹیسٹ ہوا ہے۔
ٹیسٹ کا وقت صبح 10 سے 12 بجے دن تک مقرر تھا۔
اسٹوڈنٹ یونینز نے یونیورسٹی انتظامیہ سے معاملے کی باقاعدہ تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے اُن اساتذہ سے کلاسز اور امتحانات کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔
سوئیڈش شہری نے بچوں کی فرمائش پر اپنی ناک کے نتھنوں میں 81 ماچس کی تیلیاں ڈال لیں۔ 42 سالہ مارٹن اسٹروبی نے گنیز ورلڈ ریکارڈز کو بتایا کہ اس کے بچے ادارے کی تازہ ترین کتاب سے بہت متاثر تھے اور انہوں نے کہا کہ اگر وہ اپنا کوئی ریکارڈ بنالے تو یہ بہت زبردست ہوگا۔
نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار نے روس کے دارالحکومت ماسکو میں صدر ولادیمیر پوٹن سے ملاقات کی ہے۔
27ویں آئینی ترمیم کے خلاف آل پاکستان وکلاء ایکشن کمیٹی کی پہلی میٹنگ میں وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کے مطالبے پر اختلاف سامنے آگیا، وکلا ایکشن کمیٹی کے اعلامیے میں پہلے وفاقی آئینی عدالت کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا گیا بعد میں بائیکاٹ کو بار ایسوسی ایشنز کی مشاورت سے مشروط کر دیا گیا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکی صدارتی محل وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔
ملزمہ نے عدالت کو بتایا کہ میں شدید صدمے، تنہائی اور ذہنی ابتری کا شکار تھی۔ شوہر کا انتقال یکم دسمبر 2023 کو ہوا تھا۔
بھارتی فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور ہندی فلموں کے گیت نگار آنجہانی کیدار ناتھ شرما المعروف کیدار شرما نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ انھوں نے راج کپور کو ایک موقع پر زور دار تھپڑ رسید کیا تھا جس سے انکے چہرے پر نشان پڑ گئے تھے، انھوں نے کہا اگلے دن میں نے راجکپور کو فلم نیل کمل کی پیشکش کی اور اپنا گھر اور بیوی کے زیورات بیچ کر وہ فلم بنائی۔
کراچی میں گلستان جوہر کے علاقے بھٹائی آباد میں کار پر فائرنگ کے واقعے میں 1 شخص جاں بحق ہوگیا۔
جنگ و جیو گروپ نے ملک کی میڈیا انڈسٹری میں پہلی بار اپنے اسٹاف کی ذہنی صحت کے لیے ایک منظم اور باضابطہ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم قدم اٹھایا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اوول آفس میں سعودی ولی عہداور امریکی صدر ملاقات کریں گے، سعودی ولی عہد 7 سال بعد امریکا کا دورہ کررہے ہیں۔
صادق آباد پولیس کے مطابق مغویوں کے اغو ا کا مقدمہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر صادق آباد میں درج کیا گیا ہے۔
جسدیپ سنگھ نے میزبانی اور سکھ یاتریوں کی مہمان نوازی پر وزیراعظم شہباز شریف اور حکومتِ پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔
شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں آپریشن میں پانچ دہشت گرد ہلاک ہوئے
بھارت کی مشہور اداکارہ رشمیکامندانہ نے کہا ہے کہ وجے دیورا کونڈا نے میرے اس درد کا مداوا کیا جو کسی اور نے دیا تھا۔
ایک بیان میں کلاؤڈفلیئر کا کہنا ہے کہ مسئلے کی نوعیت جاننے کے لیے کام کر رہے ہیں، اس حوالے سے جلد اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔
پاکستان نے ٹی 20 ٹرائی نیشن سیریز کے پہلے میچ میں زمبابوے کو 5 وکٹ سے مات دے دی۔