• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ


وزیراعظم عمران خان نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آمد پر وزیراعظم اور دیگر مہمانوں کا استقبال کیا۔

اعلامیے کے مطابق دورے کے موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔


اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان اور نیول چیف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی موجود تھے۔

اجلاس میں اعلیٰ قومی اور عسکری قیادت کو علاقائی اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے دوران اجلاس قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کے خلاف آئی ایس آئی کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

تازہ ترین