• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

15دسمبر تک بائیو میٹرک کے بغیر گاڑی و موٹر سائیکل رجسٹرڈ کرانے کی مہلت

راولپنڈی (اے پی پی)ایکسائز اینڈٹیکسیشن پنجاب نے گاڑی و موٹر سائیکل کو یونیورسل نمبر کے تحت رجسٹرڈ کرانے کی نئی سکیم متعارف کرادی ۔ایکسائز اینڈٹیکسیشن حکام نے اے پی پی کو بتایاکہ اوپن ٹرانسفر لیٹر کی حامل گاڑیوں اور نئی گاڑیوں کے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 15دسمبر سے قبل یونیورسل نمبر کے تحت اپنی گاڑیاں رجسٹرڈ کروائیں یا اپنے نام منتقل کروا لیں تو انہیں یہ سہولت مقامی طور پر میسر ہو گی اور انہیں بائیومیٹرک کے عمل سے نہیں گذرنا پڑے گا ۔حکام نے کہاکہ مقررہ ڈیڈ لائن کے بعد گاڑی کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک ضروری ہوگی ۔

تازہ ترین