• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تو شان میں کمی نہیں آئے گی، شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جلسے ملتوی کرے تواس کی شان میں کمی نہیں آئے گی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اپوزیشن سے تصادم کے حق میں نہیں ہوں، جلسہ ملتوی کرنے میں کوئی مضائقہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ انتظامیہ کو صبر کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور اپوزیشن قیادت بڑے پن کا مظاہرہ کرے، جماعت اسلامی نے اپنے جلسوں کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے، ہم اُن کے شکرگزار ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اسد عمر نے سکھر میں ایک نشست کی اس کو جلسہ نہیں کہہ سکتے کیونکہ اُس نشست میں تین سو سے بھی کم لوگ تھے۔ میں نے تھرپارکر اور مٹھی میں جلسوں کو ملتوی کیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ اسلاموفوبیا پر پاکستان کے موقف کو تائید ملی جبکہ بھارت نے کوشش کی کہ مسئلہ کشمیرکو نہ اُٹھایا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ یواے ای کے ساتھ مستحکم تعلقات ہیں، ویزوں پر مسئلہ سامنے آیا۔ 

تازہ ترین