• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے، پاکستانی ہائی کمشنر

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ کا کہنا ہے کہ کینیڈا نے پاکستان کو اسٹوڈنٹ ڈائریکٹ اسٹریم میں شامل کر رکھا ہے جبکہ اس اسکیم میں صرف 7 ممالک شامل ہیں۔

کینیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضا بشیر تارڑ نے کینیڈین ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ایس ڈی ایس اسکیم سے طلبا کی ویزا درخواستوں کو مختصر مدت میں نمٹایا جاتا ہے۔

رضا بشیر تارڑ نے کہا کہ ویزا پراسیسنگ سینٹر دبئی سے اسلام آباد منتقل کرنے پر کینیڈین حکام کا ردعمل مثبت ہے جبکہ پاکستانی طلبا کی ویزا درخواستیں مسترد ہونے کا معاملہ کینیڈین حکام سے اٹھایا ہے۔

پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈین حکام اس حوالے سے اعداد و شمار کا جائزہ لے رہے ہیں ہماری کوشش ہوگی کہ آنے والے دنوں اعلیٰ سطح سرکاری وفود کا تبادلہ ہو۔

تازہ ترین