• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مطالبات نہ مانے گئے تو دلی کی اہم شاہراہیں بند کردینگے، بھارتی کسانوں کی دھمکی

بھارت میں نئے زرعی قوانین کیخلاف ریاس پنجاب، ہریانہ، دلی، راجستھان اور اترپردیش کے کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔ مطالبات نہ ماننے پر کسان لیڈروں نے دارالحکومت دلی کےاہم ہائی ویز جام کرکے آمد ورفت پوری طرح سے بند کرنے کی دھمکی دے دی۔

کسان لیڈروں نے وارننگ دیتے ہوئےکہا کہ اگر ان کے تمام مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو وہ دلی کے اہم ہائی ویز جام کرکے آمد ورفت پوری طرح سے بند کردیں گے۔ 


کسانوں کا مطالبہ ہے کہ انھیں دلی کے مرکزی علاقے جنتر منتر پر احتجاج کرنے کی اجازت دی جائے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس کافی راشن ہے اور وہ  چار مہینے تک سڑک پر بیٹھ سکتے ہیں۔

احتجاج میں شریک کسان گزشتہ چار دنوں سے دلی کی سرحد پر موجود ہیں۔ کسانوں کی وارننگ کے بعد دلی غازی آباد سرحد  پر پولیس نے مضبوط رکاوٹیں کھڑی کردی ہیں۔

تازہ ترین