• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی کسانوں نے روایتی تہوار دسہرہ پر راون کی بجائے نریندر مودی کا پتلا جلایا

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی پنجاب میں کسانوں نے اتوار کے روز روایتی تہوار دسہرہ منایا۔ اس دن ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد شیطان راون کے پتلے جلاتے ہیں۔ اتوار کے روز منائے جانے تہوار دسہرہ کی خاص بات یہ تھی کہ بھارتی پنجاب کے عوام نے شیطان راون کی بجائے شیطان نریندر مودی کے پتلے جلائے۔ پنجاب کسان یونین نے بھارتی پنجاب کے مختلف شہروں بھٹنڈہ، ترن تارن، فیروز پور، امرتسر وغیرہ میں دسہرہ کے موقعہ پر شیطان راون مودی کے پتلے مفت تقسیم کئے۔ ہندووں کا ماننا ہے کہ راون کو جلانے سے ان کے سارے پاپ بھی جل کر راکھ ہو جاتے ہیں اور وہ مصیبتوں سے چھٹکارا پا لیتے ہیں۔ کسان یونین کے عہدیداروں کاکہنا ہے کہ مودی بھارت کے لئے سب سے بڑا شیطان ہے اور دسہرہ کے موقعہ پر اس بڑے شیطان کوجلانے سے ملک میں سکون ہو جائےگا۔

تازہ ترین