پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر خالد خورشید وزیراعلیٰ گلگت بلتستان منتخب ہوگئے۔
وزیراعلیٰ کے انتخاب کے لیے بیرسٹر خالد خورشید نے 22 ووٹ لیے۔
متحدہ اپوزیشن کے امیدوار امجد حسین ایڈووکیٹ نے 9 ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر امجد حسین کا کہنا تھا کہ ہم منتخب ہو کر آنے والے ممبران کو خوش آمدید کہتے ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ہم اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
امجد حسین کا کہنا تھا کہ خالد خورشید کو منصب تک پہنچانے کے لیے بہت سارے اکابرین کا رول ہے۔