• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان جلسے میں مریم اور آصفہ نے نیلے رنگ کا سوٹ پہنا

ملتان کے پی ڈی ایم جلسے میں سیاست میں پہلی انٹری کرنے والی آصفہ بھٹو اور مریم نواز دونوں نے نیلے رنگ کے سوٹ پہن رکھے تھے۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان کے جلسہ میں تاریخی لمحات دیکھنے میں آئے جب مریم اور آصفہ دونوں ایک اسٹیج پر پہنچیں اور مریم نواز نے آصفہ کا ہاتھ تھام کر ہوا میں لہرایا اور شرکا کے نعروں کا جواب دونوں نے ملکر دیا۔

 آصفہ بھٹو اور مریم نواز دونوں نے نیلا رنگ کا سوٹ پہن رکھا تھا جبکہ آصفہ نے نیلے رنگ کی سرائیکی اجرک بھی اوڑھ رکھی تھی۔


مریم نواز گھنٹہ گھر جلسہ گاہ پہنچیں تو اپنی گاڑی کی چھت پر بیٹھ گئیں اور اپنے موبائل سے فوٹیج بناتی رہیں۔

تازہ ترین