رپورٹ: اعجاز احمد
کورونا وائرس کی وباء کے باعث جہاں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما و سابق صوبائی وزیر عادل صدیقی لقمہ اجل بن گئے، وہیں ان کی اہلیہ اور دیگر قریبی عزیز بھی اس وائرس کا شکار ہوکر اس وقت بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
مرحوم کے خاندانی ذرائع کے مطابق کورونا وائرس سے نہ صرف عادل صدیقی متاثر ہوئے، بلکہ ان کی اہلیہ، بھائی اور برادر نسبتی بھی کورونا وائرس کے متاثرین میں شامل ہیں۔
اور یہ تمام افراد اس وقت بھی شہر کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔