خرطوم (اے ایف پی) سوڈان نےایک ہفتے کے بعد اسرائیلی وفد کے دورۂ خرطوم کی تصدیق کردی ہے تاہم سوڈان کی حکمران خود مختار کونسل نے اس دورےکی اہمیت کو کم کرنے کی کوشش بھی کی ہے ، کونسل کا کہنا ہے کہ یہ دورہ سیاسی نوعیت کا نہیں تھا۔کونسل کے ترجمان محمد الفقی سلیمان نے امریکا سے نشریات پیش کرنے والے پان عرب چینل الحرا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اسرائیلی وفد کا یہ دورہ کوئی زیادہ اہمیت کا حامل تھا اور نہ سیاسی نوعیت کا تھا،اس لیے ہم نے اس کا تب اعلان نہیں کیا تھا۔