سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مختلف واقعات میں شٹرنگ ، گھریلوسامان اور ایک لاکھ روپے کی رقم خورد برد کرنے والے 3افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔ اجی پورہ کے علاقہ محلہ حاجی پورہ سے پولیس نے حاجی اکبر کا شٹر نگ کا سامان خورد برد کرنے والے عادل اور تھانہ نیکاپورہ کے علاقہ مسکین پورہ میں عبدالجبار کا گھریلو سامان خورد برد کرنے والے ریئس اور محلہ دھارووال میں ساجد علی کی ایک لاکھ روپے کی رقم خورد بر د کرنے والے تعظیم کے خلاف مقدمات درج کرلئے۔