• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی سائنسدان خطرات میں گھرے ہوئے تھے‘ ایرانی سفیر محمد علی حسینی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ایرانی سائنسدان ہمیشہ سے خطرات میں گھرے ہوئے تھے۔ اسلام آباد میں متعین ایران کے سفیر سید محمد علی حسینی نے ایران کے ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادے کے قتل کے بارے میں تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر فلم باڈی گارڈ کے مناظر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ملک کے سائنسدانوں کو ہمیشہ سے دشمنوں کی طرف سے خطرہ رہا ہے۔ جبکہ دہشتگرد باربار اپنے مقاصد میں ناکام ہوتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ فلمساز حتامی کیا کی فلم باڈی گارڈ کے مناظر دیکھیں جو ظاہر کرتے ہیں کہ ہمارے دشمن کس قدر خون کے پیاسے ہیں۔ انہوں نے لکھا کہ بے شک مجرموں سے انتقام لینے والے ہیں۔

تازہ ترین