• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد خاقان کیخلاف PSO میں غیر قانونی بھرتی ریفرنس کی سماعت 21 دسمبر تک بغیر سماعت ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف پاکستان اسٹیٹ آئل ( پی ایس او) میں غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس کی سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کردی۔پیر کواحتساب عدالت میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی و دیگر کے خلاف ایم ڈی پی ایس او کی غیر قانونی تقرری سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ سماعت کے موقع پر سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا ، عمران الحق ، یعقوب ستار پیش ہوئے۔ ریفرنس میں نامزدعمران الحق کی جانب سے عدالت کو آگاہ کیا کہ ان کے وکیل کوکوروناہوگیاہے،نیب پراسےیکیوٹر بھی کوروناکی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے ۔ بعد ازاں عدالت نے سماعت بغیرکسی کارروائی کے21دسمبر تک ملتوی کردی۔ نیب کے مطابق شاہدخاقان عباسی اور دیگر پر قومی خزانے کو 138 ملین سے زائد کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین