• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی و قیمتی اشیا سے محروم ہوگئے۔پولیس نے متاثرین کی دوخواستوں پر مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے ، تفصیل کے مطابق تھانہ جلیل آباد کے علاقے لکڑ منڈی عمر سے دو ڈاکوئوں نے روک کر موٹرسائیکل سمیت نقدی15ہزار چھین کر فرار ہوگئے، تھانہ قادر پور راں کے علاقے خانیوال روڑ حسن خان سے دو نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر موٹرسائیکل و موبائل لےگئے،تھانہ صدر کے علاقے اعجاز خان کے کنٹرول شیڈ سے چھ ڈاکوئوں نے داخل ہوکر اسلحہ کے پر موجود افراد کو یرغمال بناکر نقدی و موبائل مالیت 16لاکھ 40ہزار چھین کر اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے، تھانہ بستی ملوک کے علاقے آفتاب سے تین مسلح ڈاکو اسلحہ کے زور پر نقدی و موٹرسائیکل مالیت1لاکھ73ہزار چھین کر لےگئے، تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے محمد خان کے گھر سے ملزمہ حمیرہ وغیرہ نقدی و زیور مالیت5لاکھ10ہزار، تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد اسلم کی گاڑی سے 180کاٹن و چین گراری سیٹ ، تھانہ صدر جلالپور کے علاقے محمد بخش کےگھر سے کریانہ سامان و نقدی مالیت 1لاکھ 73ہزار، جبکہ تھانہ جلیل آباد کے علاقے ولایت آباد نزیر احمد کی موٹرسائیکل چوری ہوگئے ۔
تازہ ترین