• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ کی دھمکیوں، بڑھکوں کی تاثیر اب ختم ہوچکی، ابراہیم رضائی

ایران کے پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور بڑھکوں کی تاثیر اب ختم ہوچکی ہے۔

ابراہیم رضائی نے ٹرمپ کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ صدر ٹرمپ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی پر شکایت کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ دھمکا رہے ہیں، آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال کر اس کے محافظ فرشتے بن سکتے ہیں۔

ایرانی پارلیمانی قومی سلامتی کمیشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کی دھمکیوں اور بڑھکوں کی تاثیر اب ختم ہوچکی ہے،آپ ایسا کرنا تو چاہتے تھے لیکن کر نہ سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر آپ کے پاس صلاحیت ہوتی تو دوران جنگ ہرمز کا کنٹرول چند لمحوں کےلیے ہی سہی سنبھال لیتے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید