• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خراب اور جلنے والے ایک لاکھ 98 ہزار 734 میٹرز کی تبدیلی کا منصوبہ مکمل

ملتان (سٹاف رپورٹر) میپکو نے رواں مالی سال 2020-21ء کے دوران خراب اور جلنے والے ایک لاکھ 98 ہزار 734 میٹرز کی تبدیلی کا منصوبہ مکمل کرلیا، ان میں ایک لاکھ 93 ہزار 785 سنگل فیز، 4 ہزار 777 تھری فیز اور 172 ایم ڈی آئی میٹرز شامل ہیں ۔ میپکو کی ایک رپورٹ کے مطابق جولائی تا اکتوبر2020ء کے دوران ملتان سرکل میں 33680، ڈی جی خان سرکل میں 16306، وہاڑی سرکل میں 20855، بہاولپور سرکل میں 37384، ساہیوال سرکل میں 18833، رحیم یار خان سرکل میں 16731، مظفرگڑھ سرکل میں 24088، بہاولنگر سرکل میں 15649اور خانیوال سرکل میں 15208میٹرز تبدیل کئے گئے ۔
تازہ ترین