پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخوا کے وزیر زکوٰۃ وعشر انور زیب خان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز پر عملدرآمدکو یقینی بنائیں انہوں نے پشاور کے شہریوںسے خصوصی اپیل کی کہ وہ حکومتی ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کریں کیونکہ کورونا تیزی سے شہر میں پھیل رہا ہے اور پشاور پورے خیبر پختونخوا میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے صوبائی وزیر انور زیب خان نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر نے پورے دنیا کو لپیٹ میں لیا ہے اور اس وباء سے نمٹنے کا واحد علاج اور طریقہ احتیاط ہے عوام سماجی فاصلے رکھیں اور فیس ماسک کے استعمال میں سنجیدگی کامظاہرہ پیش کرے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بے احتیاطی سے کوروناوائرس تیزی سے پھیلنے کا سبب بن رہی ہے اس لیے عوام مشکل کی اس گھڑی میں حکومت کی طرف سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کی مکمل پاسداری پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں.