• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے 14 لاکھ 73 ہزار ہلاکتیں


دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد6 کروڑ 35 لاکھ 89 ہزار 301 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 14 لاکھ 73 ہزار 920 ہو گئیں۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 81 لاکھ 31 ہزار 254 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 6 ہزار 41 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 39 لاکھ 84 ہزار 127 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 74 ہزار 332 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 39لاکھ 19 ہزار 870 ہو چکی ہے۔

کورونا وائرس کے امریکا میں 54 لاکھ 22 ہزار 659 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 25 ہزار 307 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 82 لاکھ 22 ہزار 879 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔

1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 37 ہزار 659 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 94 لاکھ 63 ہزار 254 ہو گئی۔

کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 73 ہزار 165 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 63 لاکھ 36 ہزار 278 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 39 ہزار 895 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 95 ہزار 654 ہو چکی ہے۔

فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 52 ہزار 731 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 22 ہزار 488 رپورٹ ہوئے ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 45 ہزار 69 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16 لاکھ 64 ہزار 945 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔


برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 58 ہزار 448 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 16 لاکھ 29 ہزار 657 ہو چکے ہیں۔

اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 55 ہزار 576 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 16 لاکھ 1 ہزار 554 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 38 ہزار 730 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 24 ہزار 533 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 36 ہزار 766 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 16 ہزار 806 ہو چکی ہے۔

سعودی عرب اسی فہرست میں 30 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 896 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 57 ہزار 360 تک جا پہنچی ہے۔

1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 71 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 542 ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 482 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 91 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 49 ہزار 105 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 165 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 43 ہزار 286 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

تازہ ترین