• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 40 اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 302 ٹیسٹ کیئے گئے،اس طرح گزشتہ روز کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 7 فیصد رہی ہے، جبکہ اب تک کُل55 لاکھ8 ہزار 508 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 839 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 40 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 2 ہزار 232 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98ہزارہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8ہزار25 تک جا پہنچی ہے۔


کورونا وائرس کے ملک بھر میں 47 ہزار 372 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 286 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں ، 2 ہزار 186 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 39 ہزار 810 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 71 ہزار 595 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 911 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 18 ہزار 511 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 979 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 46 ہزار 877 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 359 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 29 ہزار 782 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 309 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 101 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 166 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 6 ہزار 682 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 164 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 637 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 97 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین