• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیس ماسک پہننے کی ہدایت پر پورٹوریکو میں گارڈ پر حملہ


دنیا بھر میں جہاں کورونا وائرس کے سبب احتیاط کے طور پر فیس ماسک پہننا ایک اہم ضرورت ہے وہیں اس کے خلاف بعض مقامات پر مزاحمت بھی پائی جاتی ہے۔

اس قسم کا ایک واقعہ جوکہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا ہے جس میں کہ ایک شخص کو پورٹو ریکو نیشنل گارڈز پر حملے کرنے پر گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار شخص کو نیشنل گارڈز نے صرف فیس ماسک پہننے کو کہا تھا۔


ڈیوڈ بیگنوڈ نامی ایک صحافی نے ایسی کئی ویڈیوز شیئر کی ہیں، ڈیوڈ بیگنوڈ کے مطابق ایک شخص امریکا سے فلائٹ پر پورٹوریکو پہنچا تھا جب سان جوآن ایئر پورٹ پر اسے ایک نیشنل گارڈ کے رکن نے دو بار فیس ماسک پہننے کو کہا تو اس پر اس نے سفر کے اس اہم ہدایت کو نہ صرف نظر انداز کیا بلکہ اس نے گارڈز پر حملہ کردیا۔

اس شخص کو ایڈرین ولیم کے نام سے شناخت کیا گیا یہ بھی معلوم ہوا کہ یہ نشے میں تھا۔

تازہ ترین