گوجرانوالہ میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے نارووال سے چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ محمد اقبال کے مطابق برازیل سے انٹرپول کے ذریعے بھجوائی گئی معلومات کے مطابق نارووال کے رہائشی ریاض نامی نوجوان کی آئی ڈیز سے چائلڈ پورنوگرافی کی انٹرنیشنل ویب سائٹ پر بچوں کی فحش وڈیوز کی اپ لوڈنگ اور ڈاؤن لوڈنگ ہورہی تھی۔
انھوں نے بتایا کہ ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کیا تو اس کے قبضے سے 600 سے زائد فحش وڈیوز برآمد ہوئیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بتایا کہ ملزم کا لیپ ٹاپ اور دیگر ڈایوائسز فرانک تجزیہ کے لیے بھجوادی گئی ہیں اور ملزم ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر کے عدالت سے چار روزہ جسمانی ریمانڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔