پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ملتان میں ہونے والے جلسے کے موقع پر آتش بازی کرنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ملتان میں پی ڈی ایم جلسے کے دوران جلسہ گاہ کے قریب گودام میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے کے موقع پر آتش بازی کرنے والے مسلم لیگی کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس نے بتایا کہ مقدمہ مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے شاہد محمود خان اور 130 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔
پولیس کا کہنا تھا کہ گودام کے مالک نے آگ لگنے کی وجہ آتش بازی کو قرار دیا ہے۔