• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک، مالی سال 2020 کے سہ ماہی نتائج کا اجرا، مجموعی منافع میں کمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کے الیکٹرک کے مالی سال 2020کے سہ ماہی نتائج کا اجرا،ادارے کے مجموعی منافع میں کمی ہو ئی ،کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ختم ہونے والی سہ ماہی کے لیے کمپنی کے مالیاتی نتائج کومنظور کرلیا ۔ ادارے نے 30 ستمبر 2020 کو ختم ہونے والی سہ ماہی میں 1.111 ارب کے مجموعی منافع کا اعلان کیا ہے، جس میں 0.04 کا فی حصص آمدنی(ای پی ایس) ظاہر کیا گیا ہے۔کمپنی نے ویلیو چین میں 7.97ارب روپے کی اضافی سرمایہ کاری کی ہےتاہم مجموعی منافع میں کوئی بہتری نہ آسکی جس کی بنیادی وجہ متنازع قرضوں اور تبادلہ شدہ منافع کے تناظر میں ہونے والے نقصان میں اضافہ ہے ۔

تازہ ترین