• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردارزادہ غلام محمدساتکزئی کی جدوجہد مشعل راہ ہے‘ بی این پی

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کےرکن غلام نبی مری نے پارٹی کے بانی رہنماء سردارزادہ میر غلام محمد خان ساتکزئی کی پہلی برسی پر مرحوم کی سیاسی ، سماجی ، قبائلی ، علاقائی خدمات ، جدوجہد اور قربانیوں کوخراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم کا شمار بلوچستان اوربی این پی کے ان سیاسی رہنمائوں میں ہوتاتھا جنہوں نے قوم وطن دوستی ، فکر و خیال اور سرزمین سے سچی وفاداری کی اور عملی جدوجہد کرتے ہوئے زندگی گزاری کبھی ذاتی اور گروہی مفادات کی سیاست نہیںکی بلکہ اجتماعی ، قومی مفادات کو اولیت دیتے ہوئے جدوجہد کی اور مختلف اوقات میں قید و بند کی صعوبتیںبرداشت کیں انہوںنے کہا کہ نامساعد حالات میںبھی سردارزادہ میر غلام محمد خان ساتکزئی بلوچ قومی تحریک کےساتھ وابستہ رہے مرحوم نہایت ہی سلجھے ہوئے انسان دوست شخصیت کے مالک تھے ہمیشہ ایمانداری ، خندہ پیشانی ، مستقل مزاجی اور ثابت قدمی سےہرمشکل کامقابلہ کیا ان کی جدوجہد کھلی کتاب کی مانند اورنوجوانوں کیلئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتی ہے ۔
تازہ ترین