ملتان (سٹاف رپورٹر) پی ڈی ایم کے جلسے کی وجہ سے ضلع ملتان میں انسداد پولیو مہم کا ایک روز کی تاخیر سے آغاز کردیا گیا ۔ اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ ڈویژن کے باقی اضلاع میں 30 نومبر سے پولیو مہم کا آغاز ہوگیا تھا جو کہ 4 نومبر تک جبکہ ضلع ملتان میں پولیو مہم 5 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ڈویژن بھر میں 23 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ انسداد پولیو مہم کی کامیابی کیلئے ڈویژن بھر میں 502 فکس ٹیمیں، 5158 موبائل ٹیمیں، 306 ٹرانزٹ ٹیمیں بنائی گئی ہیں۔