• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی‘ 5 اڈے سیل‘ 945 کو وارننگ

پشاور ( نیوزڈیسک )خیبر پختونخوا کے وزیر ٹرانسپورٹ اور چیف سیکرٹری کی ہدایات پر صوبے بھر میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کیلئے محکمہ ٹرانسپورٹ کا آپریشن زور وشور سے جاری ہے اور روزانہ کی بنیاد پر پورے صوبے میں ایس او پیز پر عمل درآمد کی رپورٹ بھی تیار کی جارہی ہے محکمہ ٹرانسپورٹ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں 16886 گاڑیوں کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر تقریباً 45 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے ہیں اور ساتھ ساتھ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پانچ اڈے سیل اور 945 اڈوں کو وارننگ جاری کی گئیں ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ارشد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ تمام بس اڈوں میں کرونا ایس او پیز کو واضح طور پر آویزاں کیا جائے اور اس کے ساتھ ساتھ تمام مسافروں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور ماسک لگانے کو بھی یقینی بنایا جائے خلاف ورزی کی صورت میں تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ بس اڈوں پر باقاعدگی سے سینٹائزر کا اہتمام کیا جائے اور مسافروں کو صابن سے ہاتھ دھونے کی سہولیات فراہم کی جائیں اور تمام گاڑیوں کے عملے کو ایس او پیز پر عملدرآمد کی باقاعدہ تربیت فراہم کی جائے ۔
تازہ ترین