• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی وطن پارٹی کی دیوالی کا تہوار سرکاری سطح پر منعقد نہ کرنے پر تنقید

پشاور ( نیوزڈیسک )قومی وطن پارٹی اقلیتی ونگ کا اجلاس زیر صدارت ممبر فیڈرل کونسل قومی وطن پارٹی اختر منیر منعقد ہوا اجلاس میں اقلیتوں کے تہوار سرکاری سطح پر منعقد نہ کرنے پر محکمہ اوقاف و اقلیتی امورکو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مقررین نے کہا کہ محکمہ گزشتہ کئی سالوں سے ہندوئوں اور سکھوں کے مذہبی تہوار دیوالی وغیرہ سرکاری سطح پراپنے مقررہ وقت پرمنعقد کرنے میں ناکام رہاہے جبکہ دیوالی کا تہوار 14اکتوبر پر منعقد کرنا تھا لیکن محکمہ کی غفلت اور لاپرواہی کی وجہ سے تاریخ گزرنے کے باوجود کوئی اقدام نہیں اٹھایا گیاجس کی وجہ سے اقلیتی برادری میں غم و غصے کی شدید تشویش کی لہردوڑ گئی ہے۔انھوں نے کہا کہ حکمرانوں کو میں یاد دلانا چاہتا ہوں کی پچھلی حکومت میں قومی وطن پارٹی کے صوبائی وزیر انیسہ زیب طاہر خیلی ایڈوکیٹ کی کوششوں پر مسیحی قبرستان کیلئے دس کروڑ روپے اے ڈی پی میں رکھے گئے تھے جو محکمہ اوقاف کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے کٹائی میں پڑ گئے اور اس کا تاحال کوئی پتہ نہ چل سکاجس کو ہم اپنے اقلیتی امور کے وزیر اور اقلیتی ایم پی ایزکی عدم دلچسپی سمجھتے ہیں اور ان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور بہبود کیلئے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائے اور اگر ان معاملات کے حل پر ایک مہینے کے اندر اندرغور نہ کیا گیا تو اپوزیشن کے تمام اقلیتی عہدیدار اور کارکن پشاور پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کرے گی ۔
تازہ ترین