آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی، نوشین حامد


پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کہتی ہیں کہ کورونا وائرس کی ویکسین عوام کو مفت فراہم کی جائے گی۔

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین کے لیے حکومت فنڈ اکٹھے کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2021ء کی دوسری سہ ماہی میں کورونا وائرس کی یہ ویکسین لگانا شروع کر دیں گے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے کہا کہ وباء کے شروع میں ایک لیبارٹری تھی، اب 150 سے زائد لیبارٹریز ہیں۔


نوشین حامد کا مزید کہنا ہے کہ بیڈز اور وینٹی لیٹرز کی تعداد بڑھائی گئی تھی، وینٹی لیٹرز سے زیادہ ضرورت آکسیجن بیڈ کی ہے۔

پارلیمانی سیکریٹری صحت نے ’جیو پاکستان‘ میں یہ بھی بتایا کہ ملک بھر میں 2 ہزار 500 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید