وزیرٍِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کہتے ہیں کہ 5 سے 12 دسمبر تک کورونا وائرس کی ایس او پیز کی آگاہی کا ہفتہ منایا جائے گا۔
وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے یہ بات کہی ہے۔
انہوں نے عوام پر زور دیا کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے، اس بیماری کی کمر توڑنے کے لیے تھوڑی سی کوشش کی ضرورت ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی انتظامیہ کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل کرائے۔
وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت کا یہ بھی کہنا ہے کہ ماسک کا استعمال، 6 فٹ فاصلہ اور ہجوم والی جگہوں سے اجتناب ضروری ہے۔