آپ آف لائن ہیں
جمعرات7؍ جمادی الثانی 1442ھ21؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

اے آر رحمٰن اپنے ساتھ جو ہوا وہی دوسروں کے ساتھ کرنے کے خواہشمند

معروف بھارتی گلوکار و موسیقار اے آر رحمٰن اپنے ساتھ ماضی میں جوا ہوا وہی دوسروں کے ساتھ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں برطانوی فلم اور ٹیلی ویژن آرٹس اکیڈمی (بی اے ایف ٹی اے) نے اے آر رحمٰن کو بھارت میں اپنا سفیر مقرر کیا ہے۔ 

اس اکیڈمی کا مقصد بھارت کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نیا ٹیلنٹ تلاش کرنا ہے۔ 

اے آر رحمٰن کا کہنا ہے کہ ماضی میں انھیں بہترین سرپرست ملے اور ان کے باعث وہ اس مقام پر پہنچے۔ 


ان کا کہنا تھا کہ وہ بھی اسی طرح نوجوانوں کی مدد کرنے کے خواہش مند ہیں تاکہ ان میں موجود ٹیلنٹ میں مزید نکھار پیدا کیا جاسکے۔ 

اے آر رحمٰن نے کہا کہ وہ بھارت میں نہ صرف برطانوی ادارے کے لیے نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کا کام کریں گے بلکہ وہ یہاں کے باسیوں کو اس ادارے اور اس کے کام کے بارے میں بھی بتائیں گے۔ 

موسیقار کو امید ہے کہ وہ اس ادارے کی مدد سے بھارت میں میوزک کا بہترین ٹیلنٹ تلاش کر پائیں گے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ انھوں نے اپنے کیریئر میں جن لوگوں کے ساتھ کام کیا ان سے بہت سیکھا۔

آسکر ایوارڈ یافتہ نے کہا کہ وہ بہت خوش قسمت تھے جو انھیں بہترین سرپرست ملے۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید