• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی کا ایمرجنسی میں لنکا پریمیر لیگ سے وطن واپسی کا اعلان

لنکا پریمئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی ہنگامی طور پر لیگ چھوڑ کر وطن واپسی کا اعلان کردیا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر ایمرجنسی میں واپس وطن آنا پڑ رہا ہے۔

شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ صورت حال بہتر ہونے پر لنکا پریمئیر لیگ میں اپنی ٹیم کو جوائن کرلوں گا۔

واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے سنسنی خیز دلچسپ مقابلے جاری ہیں اور ان مقابلوں کے ساتھ ہی ایونٹ میں دلچسپ واقعات بھی رونما ہورہے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ چند روز قبل لیگ میں رونما ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا۔

ہوا کچھ یوں کہ لنکن پریمیئر لیگ کے میچ میں گال گلیڈی ایٹرز کو شکست ہوئی، آخری اوور نوین الحق نے کروایا، کریز پر موجود محمد عامر اسٹروک کھیلنے میں ناکام رہتے تو کینڈی ٹسکرز کے افغانی بولر طنز کرتے۔

میچ ختم ہوتے ہی دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا، آمنے سامنے ہونے پر کھلاڑیوں اور امپائرز نے دونوں کو الگ کر دیا۔


کچھ دیر بعد جب دونوں ٹیموں کے کھلاڑی آپس میں مصافحہ کررہے تھے تو گلیڈی ایٹرز کے کپتان شاہد آفریدی نے سب سے خوشگوار موڈ میں مصافحہ کیا لیکن نوین الحق کا سامنا ہوتے ہی ان کے تیور بدل گئے اور انہوں نے محمد عامر سے بدتمیزی کرنے پر افغان کرکٹر کو جھاڑ پلادی۔

شاہد آفریدی کے اس رویے کی وجہ سے میچ کا یہ خاص لمحہ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا اور شائقین نے قومی ٹیم کے سابق کپتان کے رویے کو خوب سراہا۔

تازہ ترین