آپ آف لائن ہیں
جمعہ8؍ جمادی الثانی 1442ھ 22؍ جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شاہد آفریدی، محمد عامر کے حق میں سامنے آگئے

سابق پاکستانی آل راؤنڈر شاہد آفریدی نوجوان فاسٹ بولر محمد عامر کے حق میں سامنے آگئے۔ 

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) میں کینڈی ٹسکرز کے افغانی فاسٹ بولر نوین الحق اور گال گلیڈ ایئٹرز کے محمد عامر کے درمیان میچ کے دوران تلخ کلامی ہوئی۔

میچ کے بعد شاہد آفریدی نے افغانی بولر نوین الحق پر اپنے غصے کا اظہار کیا اور بوم بوم نے نوین الحق کو آنکھیں دکھاتے ہوئے پوچھا کہ معاملہ کیا تھا۔


میچ میں محمد عامر جب بیٹنگ کرنے آئے تو انہوں نے پہلی ہی گیند پر کینڈی ٹسکرز کے نوین الحق کو اٹھا کر چوکا لگادیا جس پر نوین الحق نے محمد عامر کو کچھ کہا، تاہم اوور کے بعد بھی دونوں کے درمیان تخلق کلامی ہوئی لیکن ساتھی پلیئرز اور امپائر نے معاملہ ختم کروایا۔

نوین الحق جب اگلا اوور کروانے آئے تو عامر نے پہلی ہی گیند پر زور دار چھکا رسید کردیا جبکہ دونوں کے درمیان اس آخری اوور میں بھی تو تو میں میں ہوتی رہی۔

میچ ختم ہونے کے بعد یہ لفظی جنگ جاری رہی تاہم جب میچ کے بعد گال گلیڈی ایئٹرز کے کپتان شاہد آفریدی کینڈی ٹسکرز کے کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے  آئے تو انہوں نے نوین الحق کو آنکھیں دکھائیں پھر کہیں جا کر معاملہ ختم ہوا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید