• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا اعلان اپوزیشن کی کامیابی ہے، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ لاہور میں شیڈول پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں رکاوٹیں نہ ڈالنے کا حکومتی بیان اپوزیشن اتحاد کی پہلی کامیابی ہے۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کے بیان پر لیگی ترجمان کا ردِ عمل سامنے آگیا۔ 

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے لاہور جلسے کی درخواست 9 نومبر کو دے دی تھی۔


انھوں نے حکومتی ترجمانوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومتی ترجمانوں کو پتا کچھ ہوتا نہیں، اسی لیے ایسی باتیں کرتے ہیں۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) نے لاہور جلسے میں رکاوٹ نہ ڈالنے کے حکومتی بیان کو پی ڈی ایم کی پہلی کامیابی قرار دے دیا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم نے عمران خاں کو سمجھا دیا کہ عوام کی طاقت کیا ہوتی ہے۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کے جلسے وزیراعظم عمران خان کے خلاف عوامی ریفرنڈم ہیں۔

تازہ ترین