• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علماء کے ساتھ کورونا سے متعلق اجلاس کل ہوگا، طاہر اشرفی


وزیراعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ عمران خان کی حکومت کی ایسی پالیسی نہیں کہ ذاتی مفادات کو ترجیح د ی جائے، مساجد اور مدارس کھلے رہیں گے، علما کے ساتھ کورونا سے متعلق اجلاس کل ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے طاہر اشرفی نے کہا کہ مسیحی برادری نے بھی کرسمس پر کورونا ایس اوپیز پر عمل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔

طاہر اشرفی نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے ایک نہیں بلکہ مختلف مسائل پر وزیراعظم کے موقف کی تعریف کی ہے جبکہ 57 ممالک نے کشمیر کے مسئلے پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔


انہوں نے کہا کہ عرب ممالک کے ساتھ پاکستان کے خارجہ پالیسی کے حوالے سے ایسے تعلقات ہیں جو پچھلے دس سال میں بھی نہ تھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ توہین ناموس رسالت اور کشمیر فلسطین مسئلے پر پاکستان کے موقوف کو دنیا مان رہی ہے جو ہماری خارجہ پالیسی کی جیت ہے۔

تازہ ترین