• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناموس رسالت ؐ کا قانون تمام انبیاء کی ناموس کا محافظ ہے، طاہر اشرفی

ناموس رسالت ؐ کا قانون تمام انبیاء کی ناموس کا محافظ ہے، طاہر اشرفی 


لاہور (وقائع نگار خصوصی) وزیراعظم کے معاون خصوصی مذہبی ہم آہنگی علامہ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ؐ کا قانون تمام انبیاء کی ناموس کا محافظ ہے ہم ہندو، عیسائی، سکھ سمیت پاکستان کی تمام غیرمسلم قیادت کیساتھ مل کر اتنی آگاہی پیدا کرینگے کہ ملک میں کوئی بھی توہین مذہب اور توہین رسالت قانون کا غلط استعمال نہ کر سکے۔دنیا جان لے کہ 295-سی کا غلط استعمال جو ہورہا ہے، اس پاکستان میں اب یہ نہیں ہوگا، قانون اور قانون داری پر عمل ہو گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسیحی برادری کے پیشواؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ طاہر اشرفی نے کہا اس قانون کی وجہ سے رمشا مسیح آج زندہ ہے، اسی قانون کی وجہ سے مسیحی ورکر پرسوں اپنے گھروں کو چلے گئے، اس کا غلط استعمال رکنا چاہیے اور وہ رکا بھی ہے، آج پاکستان علما بورڈ نے اس بات کی توثیق کی ہے ۔مسیحی قیادت کے ساتھ ہم ایک رابطہ کار کمیٹی بنا رہے ہیں جسکا کوآرڈینیٹر پادری ایمانوئیل کھوکھر کو بنایا جا رہا ہے ، جبری مذہب کی تبدیلی، توہین مذہب، ناموس رسالت کے قانون کا غلط استعمال ہو یا کوئی اور مسائل ہوں، ہم کر حل کریں گے۔واضح کہہ دینا چاہتا ہوں کہ کسی بھی پاکستانی کے قتل، اس کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قانون موجود ہے، آئین موجود ہے اس کے تحت سب کو یہاں زندگی گزارنی ہے۔

تازہ ترین