• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی اردو یونیورسٹی، سنڈیکیٹ کا اجلاس، بی ایس کے انرولمنٹ میں توسیع

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی زیر صدارت سنڈیکیٹ کا42واں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قائم مقام رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم،انجمن ترقی اردو پاکستان کے صدر واجد جواد، رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ نظمیات کاروبار،تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور،رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،پروفیسر ڈاکٹر رابعہ مدنی، پروفیسر ڈاکٹر مہہ جبین، ڈاکٹر ممنون احمد خان،ٹریژار دانش احسان اور ناظم امتحانات محمد غیاث الدین شریک تھے۔۔ اجلاس میں صدور/انچارج شعبہ جات کی تقررات کی توثیق او بی ایس کے طلباء کے انرولمنٹ میں ایک سال کی توسیع جبکہ الحاق اداروں کی فیس میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔

تازہ ترین