کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان رینجرز (سندھ) نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرکے انتہائی مطلوب ڈکیت گروہ کے 2؍ملزمان شاہ رخ عرف لیون اور وقار احد کوگرفتار کرلیا، ملزمان کراچی کے مختلف علاقوں میں اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی متعد وارداتوں میں ملوث ہیں، ملزمان کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےعمل میں آئی، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرکے قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیاگیا ہے۔